Site icon Daily Pakistan

مشکلا ت سے نکلنے کے لیے بلدیاتی انتخاب میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کا میاب بنانا ہو گا۔نصر اللہ رند ھاوا

اامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوانے کہا ہے کہ اسلام آباد کے مسائل کے حل اور عوام کو مشکلا ت کی دلدل سے نکلنے کے لیے عوام کو بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو کا میاب بنانا ہو گا،جماعت اسلامی کی قیادت ہی اب عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، انھوں نے کہا جماعت اسلامی عوامی خد مت کا ایجنڈا لے کر میدان میں نکلی ہے،اسلام آباد اور اس کے مضافات میں بجلی،پانی، گیس اور ٹرانسپورٹ کے بے شمار مسائل ہیں۔ غربت، مہنگائی،کرپشن،بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کو نسل 14پھلگراں میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ملک کے قیام کو 80سال ہوگئے ہیں لیکن اسلام آباد کی آبادیاں آج بھی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔بجلی،پانی،تعلیم اور صحت کی سہولت ان کے پاس نہیں ہے،عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ہے عوام سے ووٹ لینے والوں نے عوام کی کوئی مدد نہیں کی، مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقے نے عوام کو غربت اور مہنگائی سے دو چار کیا ہے،ظلم کا نظام قائم کیا ہے اس ظالمانہ اور استحصالی نظام کو ختم کرنے کے لیے جماعت اسلامی آگے آئی ہے اور عوام کو ظلم اور استحصال سے نجات دلائی گی۔

Exit mobile version