Site icon Daily Pakistan

مشہور کمپنی ایپل نے2024میں فولڈ ایبل آئی پیڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

مشہور کمپنی ایپل نے2024میں فولڈ ایبل آئی پیڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

مشہور کمپنی ایپل نے2024میں فولڈ ایبل آئی پیڈ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا:مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے2024میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کا متعارف کروایا جانا متوقع ہے۔ایپل تجزیہ کارمنگ چی کو نے ٹوئٹرپر لکھا کہ وہ پر امید ہیں کہ 2024میں فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروا دیا جائے گا۔تجزیہ کار کا یہ ٹویٹ گزشتہ برس اکتوبر میں آنے والی ایک رپورٹ سے مطابقت رکھتا ہے جس میں کہا گیا کہ تھا کہ ایپل فولڈ ایبل آئی فون سے قبل فولڈ ایبل آئی پیڈ متعارف کروائے گا۔لینوواور سام سانگ سمیت دیگر کمپنیاں ا یسے لیپ ٹاپ یا فون بنا رہے ہیں جن کے ڈسپلے فل سائز فولڈ ایبل ہیں تاہم ایپل نے ابھی تک او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا ایسا استعمال نہیں کیا ہے۔رپورٹ کے متحقق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فی الحال ایپل کیلئے یہ معقول نہیں ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون بنائے،ممکن ہے کمپنی اس رجحان سے گریز کرے گی اور پہلے فولڈ ایبل آئی پیڈ کے ذریعے یہ آزمائے گی۔

Exit mobile version