Site icon Daily Pakistan

معروف اداکار علی اعجاز کی برسی آج منائی جا رہی ہے

معروف اداکار علی اعجاز کی برسی آج منائی جا رہی ہے

معروف اداکار علی اعجاز کی برسی آج منائی جا رہی ہے

علی اعجاز پیدائش:1941ء لاہور) میں پیدا ہوئے۔ قدرت نے ان کے لیے شوبز میں کام کرنا لکھا تھا، یہی وجہ ہے کہ زمانہ طالب علمی سے فراغت کے بعد وہ بطور بینکر اپنے کییریر کا آغاز کرنے کے بعد شو بز سے منسلک ہو گئے انہوں نے فنی کیریئر کی شروعات ریڈیو پاکستان لاہور سے کی۔ 60ء کی دہائی میں اپنی آواز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، یہی وہ زمانہ ہے جب لاہور میں اسٹیج تھیٹر بھی مقبولیت کی منازل طے کر رہا تھا، اس لیے خود کو اسٹیج کے لیے بھی وقف کیا۔ الحمرا آرٹس کونسل کے اسٹیج پر ہونے والے ڈراموں کا لازمی حصہ بنے علی اعجاز نے مزاحیہ اداکاری کے علاوہ سنجیدہ کرداروں میں بھی اپنے آپ کو منوایا۔ حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 1993ء کو صدارتی تمغائے حسن کارکردگی عطا کیا ۔علی اعجاز 77 سال کی عمر میں 18 دسمبر 2018ء کی صبح لاہور میں دورہ قلب کے باعث انتقال کرگئے

Exit mobile version