لاہور، اسلام آباد، کراچی:معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر مناتے ہوئے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔یوم تشکر پر ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاں سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔یوم تشکر کی مرکزی تقریب پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی، وزیراعظم تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
مزار قائد پر یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مزار قائد پر حاضری دی، بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔
لاہور میں مزار اقبال پر یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی۔
خاص خبریں
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر، پاک فوج کو خراج تحسین
- by Daily Pakistan
- مئی 16, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 137 Views
- 1 مہینہ ago