پاکستان

ملالہ یوسفزئی نے غزہ متاثرین کے لیے 0.3 ملین ڈالر کے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کیا۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ملالہ نے کہا کہ وہ غزہ کے متاثرین کے لیے اضافی 300,000 ڈالر فراہم کر رہی ہیں جو فلسطینی بچوں کی بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو دی جائیں گی۔ ملالہ کے مطابق یہ فنڈ غزہ کے بچوں کے لیے خوراک، صاف پانی، طبی امداد اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ملالہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر روز غزہ میں ان فلسطینی بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں، جن پر اسرائیل کی طرف سے بمباری کی جا رہی ہے، جن کے گھر اور اسکول تباہ ہو چکے ہیں، اور جو اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے ہیں۔ ملالہ فنڈ نے اکتوبر 2023 میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو 300,000 ڈالر بھی فراہم کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے