دنیا

ملاوی اور موزمبیق میں طوفان کی تباہ کاریاں، 99 افراد ہلاک

ملاوی اور موزمبیق میں طوفان کی تباہ کاریاں، 99 افراد ہلاک

افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 99 ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثات میں 90 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ملاوی میں حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔سمندری طوفان ہفتے کو پہلے موزمبیق اور اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔بتایا جاتا ہے کہ طوفانی ہواو?ں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں اور درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، جبکہ موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔سمندری طوفان فریڈی گزشتہ ماہ بھی موزمبیق، ملاوی اور مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri