Site icon Daily Pakistan

ملتان سلطانز کے احسان اللہ نے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن تباہ کردی

ملتان سلطانز کے احسان اللہ نے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن تباہ کردی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے درست ثابت ہوا۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دیے اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ملتان سلطانز نے 13.2 اوورز میں 73 رنز بنائے ہیں اور اس کے 8 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے 27، مارٹن گپٹل 7، عبدال بنگلزئی 1، سرفراز احمد 2، عمر اکمل 11، افتخار احمد صفر، محمد نواز 14 اور نسیم شاہ ایک رن آؤٹ ہوئے۔

ملتان کے احسان اللہ نے 5 جبکہ سمین گل، اسامہ میر اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ یہ کوئٹہ کا دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں انہیں لاہور قلندرز نے شکست دی تھی۔

Exit mobile version