وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔اسلام آباد میں نیشنل یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ تقریب میں شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہمارے ملک کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب تھا ہم ایک آزاد ریاست بنیں، پاکستان کی بنیاد ایک خواب پر رکھی گئی، علامہ اقبال کے خواب کو قائداعظم نے تعبیر دی، نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھا ملا کرآزادی حاصل کی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تغیر کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں، ہم نے فلسطین کے 200 طلبہ کو پاکستانی اداروں میں داخلے دیئے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کو رکوانے کیلئے کردارادا کرے۔
پاکستان
ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے ، عطا تارڑ
- by Daily Pakistan
- نومبر 5, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 52 Views
- 1 مہینہ ago