پاکستان

ملک کی سمت چیف جسٹس نے نہیں ، پارلیمنٹ نے متعین کرنی ہے ، اعظم نذیر تارڑ

ملک کی سمت چیف جسٹس نے نہیں ، پارلیمنٹ نے متعین کرنی ہے ، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کی سمت کا تعین چیف جسٹس نہیں پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسد قیصر میرے عزیز ہیں، آپ سپیکر کی کرسی پر بیٹھے رہے، سمجھ نہیں آتا کہ جب بل ایوان میں پیش کیا جائے تو مسودہ آگے لایا جائے۔معاملہ کابینہ میں آتا ہے، پھر کابینہ کی خصوصی کمیٹی اس کا جائزہ لیتی ہے، کابینہ اور خصوصی کمیٹی کے بعد بل پارلیمنٹ میں آتا ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یہ بل مسودہ بنا کر کابینہ کو نہیں بھیجا گیا تو اسے ایوان میں کیسے لایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے