Site icon Daily Pakistan

نواز شریف کی وزیراعظم کو ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت

نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت

نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم کو پنجاب میں پیش آنے والی صورت حال پر قانون کی عمل دراری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ پارٹی ذرائع کی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی مریم نواز سے ملاقات ہوئی، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پولیس ، سکیورٹی اداروں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ،۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت ملک میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا گیا تو پیش ہوئے.نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعظم کو یہ بھی ہدایت کی کہ تمام اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ترجیح دی جائے۔اس موقع پر وزیراعظم نے نوازشریف اور مریم نواز کو اتحادی جماعتوں کے پیر کے روز بلائے جانے والے اجلاس کے معاملے پر بھی اعتماد میں لیا۔

Exit mobile version