وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، دنیا ہمارے جیسے ممالک کی مدد کرے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے، ہمارا کلائمیٹ چینج میں ایک فیصد بھی حصہ نہیں، ہم کلائمیٹ چینج سے ساتویں سب سے زیادہ متاثر ملک ہیں۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2 سال قبل تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، 30 ارب ڈالر تخمینہ نقصان کی صورت میں برداشت کرنا پڑا، ہمیں جو پیسہ امداد کی صورت میں ملا وہ پے بیک بھی کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی حکمت عملی ہے کہ دوسروں پر بھی اپنے استحقاق کو پیش کریں، دنیا کا فرض ہے ہمارے جیسے ممالک کی مدد کرے، غیر ترقی یافتہ ممالک ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
پاکستان
موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ، دنیا ہمارے جیسے ممالک کی مدد کرے ، احسن اقبال
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 32 Views
- 2 ہفتے ago