بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں قومی شاہراہ پر واقع گیس کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 20 سے زائد مزدوروں کو اغوا کرلیا۔بلوچستان کا ضلع موسی خیل لورالائی اور رکھنی بارکھان کے درمیان واقع ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنجگورخدا آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزدوری کے لیے آنے والے 7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پنجگور میں مزدوروں کا قتل، وزیراعظم نے سخت ہدایات جاری کر دیں۔اس سے قبل رواں سال اگست میں موسی خیل کے علاقے راڑہ شام میں 23 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔اس واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی موسی خیل ایوب اچکزئی کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
خاص خبریں
موسی خیل میں گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ، 20 سے زائد مزدور اغوا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 59 Views
- 2 ہفتے ago