مکڑوال میں 786 مائن پر میدان وال گروپ اور کمرمشانی گروپ میں فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ سےحاجی حمیداللہ خان شادی خیل فائر لگنے سے زخمی ھوگئے۔تفصیلات کے مطابق 786 مائن پر پہلے سےموجود میدان وال گروپ کے تقریباً بائیس افراد تین گروپوں میں موجود تھے۔جنہوں نے وہاں پر کوئلہ نکالنےکا کام بند کرادیا۔جب کمرمشانی گروپ کےلوگ حسب معمول کام دیکھنے گئے تو پہلے سے موجود میدان وال گروپ نے مبینہ طورپران پراندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے حاجی حمیداللہ خان فائر لگنے سے زخمی ہوگئے یاد رہے کہ دو ہفتہ پہلے”دل باغ مائن” پر فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جانبحق ہوگئے تھے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ سےعلاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔ میانوالی سے پولیس موقع پر پہنچ گئی میدان وال گروپ کے افراد پہاڑ پر چڑھ گئے شہریوں نےاعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں آپریشن کلین اپ کیا جائے تاکہ امن امان تباہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔