کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔اداکارہ نے اس حوارلے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے کہ اور اپنے مداحوں کو فیک اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے اپنے فیک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے اور عوام کو بتایا کہ وہ ٹویٹر استعمال نہیں کرتیں اور اس پر موجود ٹویٹوں کو ان کی رائے نہ سمجھا جائے۔اداکارہ نے میں ایڈیا اداروں سے بھی درخواست کی کہ ان کے متعلق کوئی خبر بنانے سے قبل وہ اداکارہ سے تصدیق ضرور کریں کیوں کہ وہ ٹویٹر پر نہیں ہیں۔