میچ کے بعد گراﺅنڈ کی صفائی بھی ضروری ہے، ڈین جونز

6

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمعہ کے روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ختم ہونے کے بعد ڈین جونز

اس جگہ کی صفائی میں مصروف ہیں جہاں کھلاڑی بیٹھے ہوئے تھے۔ ڈین جونز بڑی جانفشانی کے ساتھ گراﺅنڈ کی صفائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی، آفیشل یا تماشائی اس کام میں ان کے ساتھ نظر نہیں آرہا ۔

ڈین جونز کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں انہیں خوب سراہا جارہا ہے وہیں پاکستانی کھلاڑیوں اور گراﺅنڈ میں موجود تماشائیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔