Site icon Daily Pakistan

نااہلی کیس:سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2آپشن دے دیئے

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے سب سے زیادہ فیض حمید نے فائدہ اٹھایا، فیصل واوڈا

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل سے سب سے زیادہ فیض حمید نے فائدہ اٹھایا، فیصل واوڈا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دے دیئے۔روزنامہ پاکستان کے مطابق فیصل واوڈا کے نااہلی کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس عائشہ ملک،جسٹس منصور علی شاہ شامل تھے۔سپریم کورٹ نے کل11بجے فیصل واوڈا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کہ پی ٹی آئی رہنما اپنی غلطی تسلیم کریں اور63(1)سی کے تحت ناہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت62(1)ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کریگی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے لئے کافی مواد موجود ہے۔انہیں اپنی غلطی تحریری طورپر تسلیم کرنی ہوگی۔انہوں نے پہلے بھی سپریم کورٹ کے سامنے بھی غلط بیانی کی،سپریم کورٹ خود کیوں حقائق کا جائزہ نہیں لے سکتی؟قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل سر سماعت میں غلط بیانی سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفسر نے منسوخ امریکی پاسپورٹ دیکھ کر تسلی کی۔

Exit mobile version