نقاب پر تنقید کرنے پر اے آر رحمان کی بیٹی کا تسلیمہ نسرین کو کرارا جواب

4

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر متنازع مصنفہ تسلیمہ نسرین نے موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں خدیجہ نقاب لگائے ہوئے ہیں۔ ملعونہ مصنفہ نے لکھا کہ مجھے اے آر رحمان کی موسیقی پسند ہے مگر جب کبھی ان کی پیاری بیٹی خدیجہ کو برقع میں دیکھتی ہوں تو مجھے گھٹن محسوس ہونے لگتی ہے۔ یہ واقعی پریشان کن ہے کہ کتنی آسانی سے ایک پڑھی لکھی اور فنکار خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی برین واشنگ کردی جاتی ہے۔ اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ جو عوامی مقامات پر ہر وقت باحجاب رہتی ہیں نے جواب دیا کہ ’ آپ کو میرے پہناوے کی وجہ سے گھٹن سے دوچار ہونا پڑا جس پر میں معذرت خواہ ہوں، آپ ایسا کریں کہ باہر نکلیں اور تازہ ہوا لیجیئے۔