ممبئی:بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کو عدالت نے ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے شکایت د رج کرانے کے بعد نوٹس جاری کردیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق مشہور اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اپنے شوہر کے خلاف شکایات درج کروائی تھی کہ نواز الدین اور ان کے اہل خانہ انہیں کھانا،بستر اور باتھ روم جیسی دیگر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کررہے۔جس پر ممبئی کی اندھیری عدالت نے نور الدین صدیقی کو ان کی اہلیہ شکایت پر نوٹس جاری کیا ہے۔اس سے قبل نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرونساء صدیقی نے اداکار کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عالیہ نواز ا لدین کی بیوی نہیں ہے اور اس کا ان کے بیٹے کی جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ہے۔
انٹرٹینمنٹ
نواز الدین صدیقی کو انکی اہلیہ کی شکایت پر نوٹس جاری
- by Daily Pakistan
- فروری 3, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 367 Views
- 2 مہینے ago