مصر کی اسکواش کی کھلاڑی نور الشربینی نے 8 ویں مرتبہ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔شکاگو میں ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ کے ویمنز فائنل میں مصر کی نور الشربینی نے ہم وطن ہانیہ الحمامی کو 3-1 سے شکست دی۔اس کے ساتھ ہی نور الشربینی نے ملائیشیا کی نکول ڈیوڈ کا 8 مرتبہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔29 سالہ نور الشربینی کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن ہے جبکہ وہ 2020 میں پہلے نمبر پر بھی رہ چکی ہیں۔
کھیل
نور الشربینی نے 8 ویں بار ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- by Daily Pakistan
- مئی 18, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 307 Views
- 1 مہینہ ago