پاکستان جرائم

نو مئی مقدمات: عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

نو مئی مقدمات: عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا، پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔پراسیکیوشن نے درخواست میں مقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔عدالت نے کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے