30

نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل،سینیٹ و پارٹی عہدہ سے استعفیٰ طلب

ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کو وزیر عظم ہائوس بھی طلب کیا گیا ہے جہاںان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔انہیں پارٹی کی جانب سے باقاعدہ شوکاز نوٹس بھی جا ری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی سے استعفیٰ طلب کرنے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ ان سے نہ صرف پارٹی عہدے سے استعفیٰ طلب کیا گیا بلکہ ان سے سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔

نہال ہاشمی کو پارٹی کی جانب سے باقاعدہ شوکاز نوٹس بھی جا ری کردیا گیا ہے جس میں انہیں پارٹی رکنیت سے معطل کر کے وضاحت کےلئے وزیراعظم ہائوس طلب کیا گیا ہےکہ انہوں نے کس سوچ کے تحت یہ بیان جا ری کیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کاسوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میںکہنا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے، ہم نےتم کو چھوڑنا نہیں ،آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں