Site icon Daily Pakistan

نیو یارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا

نیو یارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا

نیو یارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا

نیو یارک:امریکہ میں سڑکوں پر اچانک بننے والے گڑھے بننے کا عمل تیز ہوچکا ہے اور حال ہی میں نیو یارک کے باہر ایک گڑھا بننے سے70سال خاتون 6فٹ گہرائی میں جاگریں اور انہیں بچانے والے دیگر دو افراد بھی اس میں گر گئے تاہم امدادی اداروں نے اسے بمشکل بچایا۔یہ واقعہ سفوک کاؤنٹی،لانگ آئی لینڈ میں رونما ہوا جس میں ایک بوڑھی خاتون اپنے گھر کے باہر کے پائیں باغ سے گزر رہی تھیں کہ اچانک بننے والے گڑھے میں وہ چھے فٹ گہرائی تک اتر گئیں۔پھر دو افراد انہیں بچانے کے لئے آئے اور وہ بھی گڑھے میں گرے اور باہر نہ نکل سکے۔یہ واقعہ صبح چھے بجے کے قریب پیش آیا جس کی چوڑائی بھی چھے فٹ سے کچھ زیادہ تھی۔

Exit mobile version