سا ئنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں

واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں مزید سہولیات پیش کر دی گئیں

سان فرانسسكو: میٹا کمپنی نے واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے کچھ نئی سہولیات پیش کی ہیں جن میں انٹرفیس اس طرح بدلا گیا ہے کہ آپ کثیر افراد کے ساتھ گفتگو کر سکتے ہیں اور واٹس ایپ ویڈیو کانفرنسنگ میں کئی افراد شامل ہوسکتے ہیں۔اب کئی افراد کی ویڈیو کال سے ایک ساتھ آٹھ افراد جبکہ آڈیو کالز سے 32 افراد کانفرنس کال کرکے تبادلہ خیال کرسکتے ہیں۔ تاہم اسے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے لیے واٹس ایپ ورژن کو تیز رفتار لوڈنگ کے قابل بنایا گیا ہے اور یہ ہموار انداز میں کام کرتا ہے۔ دوسری جانب ایک سے زائد ڈیوائس سنکنگ کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اسی طرح پری ویوز دیکھنے اور اسٹکرز کی صلاحیت کو بھی بڑھا گیا ہے۔تاہم میٹا نے کہا ہے کہ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ میٹنگ میں اوتار اور تھری ڈی ماڈل موجود نہیں ہوں گے۔ لیکن میٹا نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ جلد اینڈروئڈ ٹیبلٹ کے لیے بھی واٹس ایپ کا نیا ورژن پیش کرے گا جس میں دیگر نئی سہولیات رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri