Site icon Daily Pakistan

واپڈا نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ آرمی کو ہرا کر جیت لی

واپڈا نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ آرمی کو ہرا کر جیت لی

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں پاکستان واپڈا نے آرمی کو 29کے مقابلے میں 49پوائنٹس سے شکست دیکر ایونٹ کا دوبارہ چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر براے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری تھے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ر آصف زمان، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر افتخار منصور، سیکرٹری خالد بشیر، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ ، سیکرٹری اوج ظہور سمیت بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی ۔ واپڈا کی ٹیم نے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور سحرش نواز کے 14 اور سدرہ حاکم کے 12پوائنٹس سکور کرنے کی بدولت 29-49پوائنٹس سے فائنل جیتا ،چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں اسلام آباد بلیوز نے کراچی کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت آسان مقابلے کے بعد 8-31پوائنٹس سے شکست دی، میچ میں ثمنہ محبوب نے 11اور امینہ نے 8 پوائنٹس سکور کئے۔ پانچ روزہ چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے باسکٹ باسکٹ بال فیڈریشن کی کوششوں کو سراہا ۔

Exit mobile version