پاکستان

وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ون پلانٹ سمٹ فار واٹر میں شرکت کریں گے، واٹر سمٹ سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے ہوگا۔سمٹ کا مقصد آبی وسائل کے انتظام کیلئے مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور ذریعہ معاش پیدا کرنے کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی دو طرفہ ملاقاتیں اور مصروفیات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے