بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 23.1°C
Friday, 16 October 2026 | پاکستان: 6 جمادی الاول 1448
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت

Monday, 2 February, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفاق کے ذمہ واجبات کی ادائیگی سے متعلق بات چیت ہوئی جبکہ 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وادی تیراہ میں آپریشن اور مقامی لوگوں کی نکل مکانی پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *