بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Thursday, 16 July 2026 | پاکستان: 3 صفر 1448

وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ اہم دورہ کریں گے

Saturday, 15 March, 2025

وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو دورہِ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم کا دورہ تین روزہ ہے، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہمراہ ہوں گے۔اس کے علاوہ دیگر اہم وفاقی وزرا اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے وزیراعظم کی ملاقات ہو گی جس میں پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہو گی، غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستانی وفد سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *