وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

8

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا،کابینہ کے اجلاس کیلئے 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

،وفاقی کابینہ کل بجلی سے متعلق اہم فیصلہ کرے گی ،وزیر توانائی عمر ایوب بجلی بلوں پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ایجوکیشن پلان2020 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،زیرتعمیر ڈیمز کیلئے اسلحہ لائسنسز کا اجرابھی ایجنڈے میں شامل ہے،احساس پروگرام میں پارلیمنٹرینز کو شامل کرنے پر بھی بریف کیا جائے گا۔