Site icon Daily Pakistan

وزیراعظم محمّد شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی لاہور میں اہم ملاقات

وزیراعظم محمّد شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی لاہور میں اہم ملاقات

وزیراعظم محمّد شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی لاہور میں اہم ملاقات

وزیراعظم محمّد شہباز شریف اور سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی لاہور میں اہم ملاقات ہوی دونوں قائدین میں وزیراعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاو¿ن میں رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی دونوں قائدین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معیشت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ملک میں کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے،دونوں قائدین کا ملاقات میں فیصلہ معیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا عوام کے ریلیف، معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق امور پر دونوں قائدین کی مشاورت معاشی بہتری کے ساتھ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا سابق صدر زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا
سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردی سے بچانے کے لئے امدادی کام مزید تیز کرنے پربھی اتفاق کیا گیا دونوں قائدین کا اتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے،دونوں قائدین کا اتفاق پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دونوں قائدین کا اتفاق
سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے لئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی،دونوں قائدین کا اتفاق
ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے

Exit mobile version