بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.4°C
Tuesday, 21 July 2026 | پاکستان: 7 صفر 1448

وزیراعظم نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی تشکیل نو کردی

Wednesday, 12 April, 2023

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کی تشکیل نو کردی۔ وزیراعظم نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی تشکیل نو کر دی، جس کے مطابق عائشہ رضا فاروق کو قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔نادیہ بی بی کو خیبرپختونخوا، راحیلہ درانی بلوچستان اور عائشہ ایوب پنجاب سے کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے جبکہ پربھو لال ستیانی سندھ و اقلیتی اورخالد نعیم اسلام آبادسے کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمد حسن اورربیعہ کو بھی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔وزارت انسانی حقوق نے نئی تشکیل نو اور ذمہ داران کی تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چیئرپرسن اور ممبران کا تقرر تین سال کیلئے کیا گیا،کمیشن رولز کے مطابق تنخواہ دی جائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *