آپریشن ردالفسادکے 5سال مکمل
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اورملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاک فوج کی قربانیاں کاسلسلہ طویل ہے ۔ پاک فوج نے ہرقدم پر اپنے ملک کے دفاع کے لئے جانی قربانیاں دیکر اس ارض پاک کو محفوظ رکھا اور اس کی عزت پرکوئی آنچ نہیں آنے دی ۔ پاک فوج نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کےخلاف 2دہائیوں کی طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم کرنا تھا ‘دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ ہے‘آر یو ایف نے لوگوں کی حفاظت کو بنیادی مقصد کے طور پر رکھا‘ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ‘آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے ہی ممکن ہوئی ‘ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور اپنی عظیم قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ آپریشن ردالفساد (آر یو ایف) کے 5 سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوءٹ میں کہاکہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں کی طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم کرنا اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا ہے ۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی دشمن قوتوں نے ملک کو گھیرے میں لے کراپنے دہشت گردوں کوپاکستان کے اندر داخل کرکے اپنے من پسند نتاءج حاصل کرناچاہے اس وقت پاک فوج ان کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیواربن کرکھڑی ہوگئی اورایک ایک دہشت گردکواس کے ٹھکانوں سے نکال کرواصل جہنم کیا ۔ پاک فوج نے 22فروری2017ء کوآپریشن ردالفساد شروع کیا جس کے دوران قبائلی علاقوں میں ریاستی رٹ کی بحالی کو یقینی بنایاگیا ۔ پاک افغان اورپاک ایران سرحد پر باڑلگاکراسے محفوظ کردیاگیا ۔ ملک کے اندر اورباہردہشت گردی کے تاثرکوختم کیاگیا ۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں نہ صرف کھیلوں کی بحالی کاعمل شروع ہوا بلکہ اندرون وبیرو ن ملک سیاحتی عمل کو بھی فروغ ملا اوراس سارے عرصے کے دوران جب آپریشن ضرب الفساد جاری تھا پاکستان نے چین کی مد د سے بننے والے سی پیک کونہایت کامیابی سے مکمل کردکھایا ۔ پاک فوج کے ان اقدامات سے ملک امن کاگہوارہ بنا ۔ حالانکہ اس سے قبل یہ کہاجارہاتھا کہ دہشت گرد مارگلہ کی پہاڑیوں تک آپہنچے ہیں ۔ یہ ایک عالمی سازش تھی جس کامقصد پاکستان کوناکام بناناتھا مگر آپریشن ردالفساد کے ذریعے اس کو نہایت کامیابی سے ناکام بنایاگیایقینا یہ قوم اورافواج کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ۔
]]>