بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.9°C
Friday, 07 August 2026 | پاکستان: 24 صفر 1448

وزیراعظم کا کیپٹن محمد سرور شہید کے77ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام

Sunday, 27 July, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید کے77ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام دیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کیپٹن سرور شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی غیور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کو اپنی جانوں پر فوقیت دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *