Home » تازہ ترین » وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت

اسلام آباد: سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کی غرض سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی۔ 

وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی ذلفی بخاری اور اعلیٰ حکام بھی موجود   تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم معاملات پر مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہے۔

خیال رہے ایک ماہ کے اندر وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کی یہ دوسری ملاقات تھی، اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے بھی سے ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم مسئلہ کشمیر سمیت خطے کے دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے، تاہم بنیادی ایجنڈا سعودی ایران کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم منگل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

About Admin

Google Analytics Alternative