وزیراعظم کے سیاسی مشیر و معاون خصوصی نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،،نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،گورنر سندھ،وفاقی وزراء،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

7

نعیم الحق چھ سال سے بلڈ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے جن کا مقامی اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں اچانک ان کی طبیعت بگڑنے پر وہ جہان فانی سے رخصت ہو گئے نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،گورنر سندھ،وفاقی وزراء ، ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نعیم الحق عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور تحریک انصاف کے بنیادی رکن تھے آج ہم سے بچھڑ گئے ان کی خلاء پر نہیں ہو سکتی،،ملک اور پارٹی کے کیے مرحوم نعیم الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا