وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاپی آئی سی میں وکلا کی ہنگامی آرائی کا نوٹس ،تحقیقات کا حکم

50

زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامی آرائی کانوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ نے سی سی پی اواورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے پی آئی سی میں وکلا کی ہنگامی آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ روز نیوز ے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ،دل کے ہسپتال میں ایساواقعہ ناقابل برداشت ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مریضوں کے علاج میں رکاوٹ ڈالنامجرمانہ فعل ہے ،حکومت ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کرے گی ۔