انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔کرسٹالینا جارجیوا نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے لیے ایک نئے فنڈ سے تعاون یافتہ پروگرام پر بات ہوئی، یہ فنڈ پروگرام مہنگائی میں کمی کے لیے معاونت فراہم کرتا ہے۔انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ اس پروگرام سے ٹیکس کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے جامع ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے جمعرات کو شہباز شریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
خاص خبریں
وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات انتہائی مفید رہی، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹینا جارجیوا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 105 Views
- 2 ہفتے ago