پاکستان

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےقازقستان کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےقازقستان کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج قازقستان کے ایک وفد ,جس کی قیادت نائب وزیر اعظم H.E. سیرک ژومنگرین نے کی , نے اسلام آباد میں میں ملاقات کی ۔ یہ وفد بین الحکومتی مشترکہ کمیشن (IJC) کے 11ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے سرکاری دورے پر ہے۔ وزیراعظم نے قازق وفد کا خیرمقدم کیا اور اس بات کو سراہا کہ ہوا بازی، سرمایہ کاری اور بینکنگ تعاون کے تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان ناصرف تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کے درمیان رابطوں کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے آئی جے سی کے 11ویں اجلاس کے دوران طے پانے والے فیصلوں کو سراہا اور مشترکہ بزنس کونسل کے ہمہ وقت انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا. قازق نائب وزیر اعظم نے وفد کے پرتپاک استقبال پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط آنے والے دنوں میں فروغ پاتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستی روز بروز گہری ہو رہی ہے اور آئی جے سی کا کامیاب انعقاد بڑھتے ہوئے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri