Site icon Daily Pakistan

وزیر اعظم پاکستان وطن واپسی کیلئے روانہ

پاکستان کے عوام اور ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرکے دم لیں گے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز سے صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں جائں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے انتہائی مختصر بات چیت میں کہا کہ ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بے حد افسوس ہے، بچوں سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ء کرتے ہیں ۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی قابل مذمت ہے، پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وطن واپسی ایک دن کے لیے مؤخر کردی تھی وگرنہ انہیں 12 اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا، میاں نواز شریف نے چھوٹے بھائی کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ بھی کردیا تھا۔

Exit mobile version