Site icon Daily Pakistan

وزیر اعظم پاکستان کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب

وزیر اعظم شہباز شریف کل سے قازقستان کا دو روزہ دورہ شروع کرین گے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماﺅں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم آفس نے کہا، "وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔
ادھر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
چیئرمین سینٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سنیٹر فیصل جاوید سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Exit mobile version