Site icon Daily Pakistan

وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں جاری

وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں جاری ہے وزیر اعظم بحالی کے کاموں کو خود سے

وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں جاری ہے وزیر اعظم بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے ابتک گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی ہے اسی طرح ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی ایم 8 موٹروے بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے ایم 8 موٹروے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے فلحال یکطرفہ کھولا گیا ہے تیمر گرہ – باجوڑ ١٣٢ کے وی ٹرانسمیشن لائن بحال ہو چکی ہے اور باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشنز پر معمول کے آپریشنز بحال ہو چکے ہیں بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات معمور ہیں

Exit mobile version