خاص خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی مسقط پہنچ گئے، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی مسقط پہنچ گئے، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال سے ملاقات

مسقط:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔مسقط ایئرپورٹ پہنچنے پر مسقط کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور مسقط کے سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عمان حکومت کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے