Site icon Daily Pakistan

وفاقی وزیر اور لیگی رہنما نے پی ٹی آئی سے مذاکرات پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نواز شریف ستمبر میں آئیں گے انکی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں، جاوید لطیف

نواز شریف ستمبر میں آئیں گے انکی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں، جاوید لطیف

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور لیگی رہنما جاوید لطیف نے حکومت کے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کھلے الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ بتایا جائے ایک سال قبل حکومت کیوں لی، اپنی جماعت سے شکوہ کرتا ہوں کہ عمران خان سے مذاکرات کیوں کیے جارہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کا سارا گند ایک سال قبل ہم نے اپنے سر پر کیوں لیا،کیا جو کچھ کل تک ہم نے عمران خان کے بارے میں کہا وہ غلط تھا۔جاوید لطیف نے تجویز دی کہ پی ٹی آئی سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہونے چاہیئں جب تک وہ سرعام معافی نہ مانگے۔

Exit mobile version