Site icon Daily Pakistan

وفاق کے بعد چاروں صوبوں کا بھی یوم اقبال منانے کا فیصلہ

وفاق کے بعد چاروں صوبوں کا بھی یوم اقبال منانے کا فیصلہ

وفاق کے بعد چاروں صوبوں کا بھی یوم اقبال منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد چاروں صوبوں نے بھی کل یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کل یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت نے بھی کل 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کے بعد چاروں صوبوں کی جانب سے چھٹی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج اور سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) بھی کل یوم اقبال کے موقع پر بند رہیں گے ۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں کل تعطیل نہیں ہو گی اور عدالت عظمیٰ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہو گی ۔

Exit mobile version