وہاب ریاض نے جیسن روئے کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ،

16

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جیسن روئے کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، اس موقع پر زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بیچ بچاو¿ کرایا۔تاہم یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا

بلکہ کوئٹہ کی اننگز ختم ہونے کے بعد وہاب ریاض نے انگلش بلے باز جیسن رائے کو فلائنگ کس کا اشارہ کیا تو سرفراز احمد اپنے بیٹسمین کی حمایت میں وہاب کی طرف بڑھے اور وہاب ریاض بھی غصے میں آگے آئے۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے بیچ بچاو¿ کروایا اور سرفراز احمد کو روک لیا جب کہ پشاور کی جانب سے کپتان ڈیرن سیمی ایک بار پھر وہاب ریاض کو اپنے ساتھ لے گئے۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وہاب ریاض کو ان کے نامناسب رویے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔