کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر الزاری جوزف کو 2 میچز کے لیے معطل کردیا۔27 سالہ الزاری جوزف کو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔بارباڈوس میں فاسٹ بولرمیچ کے دوران فیلڈ چھوڑ کر باہر آ گئے تھے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پروفیشنل ازم اور انٹیگریٹی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا، یہ واقعہ ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کے خلاف ہے۔دوسری جانب فاسٹ بولر الزاری جوزف نے واقعے پر معافی مانگی ہے اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر کپتان شائے ہوپس، اپنے ساتھیوں اور منیجمنٹ سے معافی مانگتا ہوں۔واضح رہے کہ الزاری جوزف کپتان کے فیلڈ سیٹ کرنے پر احتجاج کر کے فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
کھیل
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزادی جوزف 2 میچز کیلئے معطل
- by Daily Pakistan
- نومبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 140 Views
- 4 ہفتے ago