Site icon Daily Pakistan

ٹنڈوآدم کےقریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ٹنڈوآدم کےقریب مال گاڑی کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

سانگھڑ: کراچی سے اندرون ملک جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کےنتیجےمیں اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی کئی گھنٹوں سے تاخیرکا شکار ہیں،

واقعہ رات گئے پیش آیا تاہم آخری اطلاعات تک مال گاڑی کی بوگیوں کودوبارہ پٹری پرنہیں رکھاجاسکا، جس کے باعث اندرون ملک جانےوالی ٹرینوں کے مسافروں کوشدیدمشکلات کا سامنا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سکھرایکسپریس کو جھمپیر اسٹیشن پرروک دیاگیا جبکہ گرین لائن اور شاہ حسین ایکسپریس کو کوٹری اسٹیشن پر روکاگیا، خیبرمیل اور پاک بزنس ایکسپریس کو حیدرآباداسٹیشن، کراچی ایکسپریس کو پالی جانی اسٹیشن اور سرسیدایکسپریس کو اللہ ڈینو اسٹیشن پرروکا گیا۔

فریدایکسپریس کووہاب شاہ اسٹیشن اورزکریاایکسپریس کو ٹنڈوآدم اسٹیشن پرروکاگیا ہے۔

Exit mobile version