Site icon Daily Pakistan

پانچویں دن بھی ڈالر کی قدرمستحکم رہی

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

اکستان کے تقریبا ایک ارب ڈالر کے بیرونی تجارتی قرضوں کی ادائیگیوں سے زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ 8 ارب ڈالر سے نیچے آنے اور سیاسی انتشار جاری رہنے کے باعث جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 22 پیسے کے اضافے سے 221.64 روپے کی سطح پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق کرنٹ اکانٹ خسارہ کنٹرول میں آنے کے باوجود کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 40 پیسے بڑھ کر 221.82 روپے کی سطح پر بھی آگئے تھے تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 22 پیسے کے اضافے سے 221.64 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں اس کے برعکس پانچویں دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 227.75 روپے پر مستحکم رہی۔

Exit mobile version