Site icon Daily Pakistan

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی رہی، انڈیکس 59 ہزار سے نیچے آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 65 ہزار عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 65 ہزار عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شدید مندی کا رجحان ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ میں 100 انڈیکس 59,000 سے نیچے گر گیا۔100 انڈیکس 362 پوائنٹس کی کمی سے 58 ہزار 808 پر آگیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 59 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کے مزید سستے ہونے کا رجحان برقرار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 37 پیسے تھی۔

Exit mobile version