پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان نے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، آل رانڈر عامر جمال فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔واضح رہے کہ بارش کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں میچ سے قبل آخری تیاریوں سے محروم رہیں۔