98

پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی 21 برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہے۔

سیریز کی سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے رکھی گئی ہے اور زیادہ سے زیادہ چار ہزار روپے ہے۔ ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شریک ہیں۔ شائقین شناختی کارڈ دکھا کر پانچ ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں